مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 114

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا خير في كثير من نجواهم الا من امر بصدقة او معروف او اصلاح بين الناس ومن يفعل ذلك ابتغاء مرضات الله فسوف نؤتيه اجرا عظيما

ان لوگوں کی بہت سی مشورتیں اچھی نہیں ہاں (اس شخص کی مشورت اچھی ہوسکتی ہے) جو خیرات یا نیک بات یا لوگوں میں صلح کرنے کو کہے اور جو ایسے کام خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرے گا تو ہم اس کو بڑا ثواب دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 114
  • پارہ 5
  • صفحہ 97

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

منافق اور حیلہ گر آ کر آپ سے کان میں باتیں کرتے تاکہ لوگوں میں اپنا اعتبار بڑھائیں اور مجلس میں بیٹھ کر آپس میں بیہودہ سرگوشی کیا کرتے کسی کی عیب جوئی کسی کی غیبت کسی کی شکایت کرتے اس پر ارشاد ہوا کہ جو لوگ باہم کانوں میں مشورت کرتے ہیں اکثر مشورے خیر سے خالی ہوتے ہیں صاف اور سچی بات کو چھپانے کی حاجت نہیں نہ اُس میں کوئی فریب ہوتا ہے البتہ چھپاوے تو صدقہ اور خیرات کی بات کو چھپائے تاکہ لینے والا شرمندہ نہ ہو یا کسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ لَّانہیںlā
  2. خَيْرَکوئی بھلائیkhayra
  3. فِىان کیfī
  4. كَثِيرٍۢاکثرkathīrin
  5. مِّنمیں سےmin
  6. نَّجْوَىٰهُمْسرگوشیوںnajwāhum
  7. إِلَّامگرillā
  8. مَنْجوman
  9. أَمَرَحکم دےamara
  10. بِصَدَقَةٍصدقہ کاbiṣadaqatin
  11. أَوْیاaw
  12. مَعْرُوفٍنیکی کاmaʿrūfin
  13. أَوْیاaw
  14. إِصْلَـٰحٍۭاصلاح کاiṣ'lāḥin
  15. بَيْنَدرمیانbayna
  16. ٱلنَّاسِ ۚلوگوں کےl-nāsi
  17. وَمَناور جو کوئیwaman
  18. يَفْعَلْکرے گاyafʿal
  19. ذَٰلِكَیہ کامdhālika
  20. ٱبْتِغَآءَتلاش کرنے کو۔ چاہنے کوib'tighāa
  21. مَرْضَاتِرضاmarḍāti
  22. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  23. فَسَوْفَتو عنقریبfasawfa
  24. نُؤْتِيهِہم دیں گے اس کوnu'tīhi
  25. أَجْرًااجرajran
  26. عَظِيمًۭابڑاʿaẓīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں