مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 121

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك ماواهم جهنم ولا يجدون عنها محيصا

ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔ اور وہ وہاں سے مخلصی نہیں پاسکیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 121
  • پارہ 5
  • صفحہ 97

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب شیطان کی خباثت و شرارت اور اس کی عداوت کی کیفیت خوب معلوم ہو چکی تو اب اس میں کچھ شک نہ رہا کہ اپنے سچے معبود سے منحرف ہو کر جو کوئی اس کی موافقت کرے گا سخت نقصان میں پڑے گا اس کے تمام وعدے اور امیدیں محض فریب ہیں نتیجہ یہ ہو گا کہ ان سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے اس سے نکلنے کی کوئی صورت نہ ہو گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  2. مَأْوَىٰهُمْٹھکانہ ان کاmawāhum
  3. جَهَنَّمُجہنم ہےjahannamu
  4. وَلَااور نہیںwalā
  5. يَجِدُونَوہ پائیں گےyajidūna
  6. عَنْهَااس سےʿanhā
  7. مَحِيصًۭاجائے پناہmaḥīṣan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں