مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 152

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين امنوا بالله ورسله ولم يفرقوا بين احد منهم اولئك سوف يؤتيهم اجورهم وكان الله غفورا رحيما

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی میں فرق نہ کیا (یعنی سب کو مانا) ایسے لوگوں کو وہ عنقریب ان (کی نیکیوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 152
  • پارہ 6
  • صفحہ 102

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اور جن لوگوں نے کسی نبی کو جدا نہیں کیا بلکہ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ان کو بڑے ثواب عطا فرمائے گا اس سے مراد مسلمان ہیں جو رسول اللہ ﷺ اور سب پر ایمان لائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  3. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  4. وَرُسُلِهِۦاور اس کے رسولوں پرwarusulihi
  5. وَلَمْاور نہیںwalam
  6. يُفَرِّقُوا۟انہوں نے فرق کیاyufarriqū
  7. بَيْنَدرمیانbayna
  8. أَحَدٍۢکسی ایک کےaḥadin
  9. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  10. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  11. سَوْفَعنقریبsawfa
  12. يُؤْتِيهِمْدے گا ان کوyu'tīhim
  13. أُجُورَهُمْ ۗان کے اجرujūrahum
  14. وَكَانَاور ہےwakāna
  15. ٱللَّهُاللہl-lahu
  16. غَفُورًۭاغفورghafūran
  17. رَّحِيمًۭارحیمraḥīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں