مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 163

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا اوحينا اليك كما اوحينا الى نوح والنبيين من بعده واوحينا الى ابراهيم واسماعيل واسحاق ويعقوب والاسباط وعيسى وايوب ويونس وهارون وسليمان واتينا داوود زبورا

(اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور ان سے پچھلے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ابراہیم اور اسمعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولاد یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف بھی ہم نے وحی بھیجی تھی اور داؤد کو ہم نے زبور بھی عنایت کی تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 163
  • پارہ 6
  • صفحہ 104

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اہل کتاب اور مشرکین مکہ جملہ کفار قرآن مجید کی حقانیت اور صداقت میں طرح طرح سے بیہودہ شبہ پیدا کرتے دیکھئے اس موقع میں یہی کہدیا کہ جیسے توریت سب کی سب ایک دفعہ اتری تھی ایسے ہی تم بھی ایک کتاب آسمان سےلا دو تو ہم تم کو سچا جانیں بقول شخصے خوئے بدرا بہانہ بسیار سو حق تعالیٰ نے اس جگہ چند آیتیں نازل فرما کر اس کی حقیقت واضح کر دی اور وحی کی عظمت اور کفار کے سب خیالات اور شبہات بیہودہ کو رد کر دیا اور وحی الہٰی کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِنَّآبیشک ہم نےinnā
  2. أَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynā
  3. إِلَيْكَآپ کی طرفilayka
  4. كَمَآجیسا کہkamā
  5. أَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynā
  6. إِلَىٰطرفilā
  7. نُوحٍۢنوح کےnūḥin
  8. وَٱلنَّبِيِّـۧنَاور (ان) نبیوں کےwal-nabiyīna
  9. مِنۢmin
  10. بَعْدِهِۦ ۚاس کے بعد (تھے)baʿdihi
  11. وَأَوْحَيْنَآاور وحی کی ہم نےwa-awḥaynā
  12. إِلَىٰٓطرفilā
  13. إِبْرَٰهِيمَابراہیم کےib'rāhīma
  14. وَإِسْمَـٰعِيلَاور اسماعیل کےwa-is'māʿīla
  15. وَإِسْحَـٰقَاور اسحاق کےwa-is'ḥāqa
  16. وَيَعْقُوبَاور یعقوب کےwayaʿqūba
  17. وَٱلْأَسْبَاطِاور اولاد یعقوب کےwal-asbāṭi
  18. وَعِيسَىٰاور عیسیٰ کےwaʿīsā
  19. وَأَيُّوبَاور ایوب کےwa-ayyūba
  20. وَيُونُسَاور یونس کےwayūnusa
  21. وَهَـٰرُونَاور ہارون کےwahārūna
  22. وَسُلَيْمَـٰنَ ۚاور سلیمان کےwasulaymāna
  23. وَءَاتَيْنَااور دی ہم نےwaātaynā
  24. دَاوُۥدَداؤد کوdāwūda
  25. زَبُورًۭازبورzabūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں