مواد پر جائیں
Quran Maqasid

إِسْماعِيل

قرآن میں إسماعيل

معنی: اور اسماعیل

إسماعيل قرآن کی 8 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
8
مادّہ
—

إِسْماعِيل

اسمِ علم · 12 بار

معنی: اور اسماعیل · دوسرے تراجم: اوراسماعیل, اوراسماعیل کے, اسماعیل, اسماعیل کا

قرآن میں صورتیں

  • وَإِسْمَٰعِيلَ ×9
  • إِسْمَٰعِيلَ ×3

إسماعيل والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہم نے خانہٴ کعبہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے اور امن پانے کی جگہ مقرر کیا اور (حکم دیا کہ) جس مقام پر ابراہیم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کی جگہ بنا لو۔ اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو

    سورہ بقرہ، آیت 2:125
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ابراہیم اور اسمٰعیل بیت الله کی بنیادیں اونچی کر رہے تھے (تو دعا کئے جاتے تھے کہ) اے پروردگار، ہم سے یہ خدمت قبول فرما۔ بےشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:127
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا جس وقت یعقوب وفات پانے لگے تو تم اس وقت موجود تھے، جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے، تو انہوں نے کہا کہ آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبود یکتا ہے اور ہم اُسی کے حکم بردار ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:133
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (مسلمانو) کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اتری، اس پر اور جو (صحیفے) ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل ہوئے ان پر اور جو (کتابیں) موسیٰ اور عیسی کو عطا ہوئیں، ان پر، اور جو اور پیغمبروں کو ان کے پروردگار کی طرف سے ملیں، ان پر (سب پر ایمان لائے) ہم ان پیغمروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرمانبردار ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:136
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے یہود ونصاریٰ) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے۔ (اے محمدﷺ ان سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا خدا؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی شہادت کو، جو اس کے پاس (کتاب میں موجود) ہے چھپائے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو، خدا اس سے غافل نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:140
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئی اور جو صحیفے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اترے اور جو کتابیں موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو پروردگار کی طرف سے ملیں سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرماں بردار ہیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:84
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور ان سے پچھلے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ابراہیم اور اسمعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولاد یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف بھی ہم نے وحی بھیجی تھی اور داؤد کو ہم نے زبور بھی عنایت کی تھی

    سورہ نساء، آیت 4:163
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو جہان کے لوگوں پر فضلیت بخشی تھی

    سورہ انعام، آیت 6:86
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔ بےشک میرا پروردگار سننے والا ہے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:39
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کتاب میں اسمٰعیل کا بھی ذکر کرو وہ وعدے کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے نبی تھے

    سورہ مریم، آیت 19:54
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکفل (کو بھی یاد کرو) یہ سب صبر کرنے والے تھے

    سورہ انبیاء، آیت 21:85
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو۔ وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے

    سورہ ص، آیت 38:48