مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 166

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لكن الله يشهد بما انزل اليك انزله بعلمه والملائكة يشهدون وكفى بالله شهيدا

لیکن خدا نے جو (کتاب) تم پر نازل کی ہے اس کی نسبت خدا گواہی دیتا ہے کہ اس نے اپنے علم سے نازل کی ہے اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں۔ اور گواہ تو خدا ہی کافی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 166
  • پارہ 6
  • صفحہ 104

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وحی ہر پیغمبر کو آتی رہی یہ کچھ نئی بات نہیں سب کو معلوم ہے لیکن اس قرآن میں اللہ نے اپنا خاص علم اتارا اور اللہ اس حق کو ظاہر کر دے گا چنانچہ جاننے والے جانتے ہیں کہ جو علوم اور حقائق قرآن مجید میں سے حاصل ہوئے اور برابر حاصل ہوتے رہیں گے وہ کسی کتاب سے نہیں ہوئے اور جس قدر ہدایت لوگوں کو حضرت ﷺ سے ہوئی اور کسی سے نہیں ہوئی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّـٰكِنِلیکنlākini
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. يَشْهَدُگواہی دیتا ہےyashhadu
  4. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  5. أَنزَلَاس نے نازل کیاanzala
  6. إِلَيْكَ ۖآپ کی طرفilayka
  7. أَنزَلَهُۥاللہ نے نازل کیا ہے اس کوanzalahu
  8. بِعِلْمِهِۦ ۖاپنے علم کے ساتھbiʿil'mihi
  9. وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتے (بھی)wal-malāikatu
  10. يَشْهَدُونَ ۚگواہی دیتے ہیںyashhadūna
  11. وَكَفَىٰاور کافی ہےwakafā
  12. بِٱللَّهِاللہbil-lahi
  13. شَهِيدًاگواہshahīdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں