مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل الا ان تكون تجارة عن تراض منكم ولا تقتلوا انفسكم ان الله كان بكم رحيما

مومنو! ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ہاں اگر آپس کی رضامندی سے تجارت کا لین دین ہو (اور اس سے مالی فائدہ حاصل ہو جائے تو وہ جائز ہے) اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہیں کہ خدا تم پر مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 29
  • پارہ 5
  • صفحہ 83

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مطلب یہ ہے کہ کسی کو کسی کا مال ناحق کھا لینا مثلًا جھوٹ بول کر یا دغابازی سے یا چوری سےہرگز درست نہیں ہاں اگر سوداگری یعنی بیع و شراء کرو تم باہمی رضامندی سے تو اس میں کچھ حرج نہیں اس مال کو کھالو جس کا خلاصہ یہی نکلا کہ جائز طریقہ سے لینے کی ممانعت نہیں جو مال کو ترک کرنا تم پر دشوار ہو۔ یعنی آپس میں ایک دوسرے کو قتل بھی مت کرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ تم پر مہربان ہے کہ بلاوجہ کسی کے مال یا جان میں تصرف کرنے کو منع فرما…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااے لوگوyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَجوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَأْكُلُوٓا۟تم کھاؤtakulū
  6. أَمْوَٰلَكُماپنے مالamwālakum
  7. بَيْنَكُمآپس میںbaynakum
  8. بِٱلْبَـٰطِلِباطل طریقے سےbil-bāṭili
  9. إِلَّآمگرillā
  10. أَنیہ کہan
  11. تَكُونَہوtakūna
  12. تِجَـٰرَةًتجارتtijāratan
  13. عَنسےʿan
  14. تَرَاضٍۢباہم رضا مندیtarāḍin
  15. مِّنكُمْ ۚتمہاری طرف سےminkum
  16. وَلَااور نہwalā
  17. تَقْتُلُوٓا۟تم قتل کروtaqtulū
  18. أَنفُسَكُمْ ۚاپنے نفسوں کوanfusakum
  19. إِنَّبیشکinna
  20. ٱللَّهَاللہl-laha
  21. كَانَہےkāna
  22. بِكُمْتم پرbikum
  23. رَحِيمًۭارحم کرنے والاraḥīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں