مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن يفعل ذلك عدوانا وظلما فسوف نصليه نارا وكان ذلك على الله يسيرا

اور جو تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا ہم اس کو عنقریب جہنم میں داخل کریں گے اور یہ خدا کو آسان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 30
  • پارہ 5
  • صفحہ 83

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اور جو کوئی ظلم اور زیادتی سے باز نہ آئے بلکہ ناحق اوروں کا مال کھائے یا ظلمًا کسی کو قتل کر ڈالے تو اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ایسے ظالموں کو آگ میں ڈال دینا خدا تعالیٰ کو دشوار نہیں بالکل سہل اور آسان ہے تو اب کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ ہم تو مسلمان ہیں دوزخ میں کیسے جا سکتےہیں اللہ تعالیٰ مالک و مختار ہے اس کو عدل و انصاف سے کون چیز روک سکتی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَناور جو کوئیwaman
  2. يَفْعَلْکرے گاyafʿal
  3. ذَٰلِكَیہ ۔ ایساdhālika
  4. عُدْوَٰنًۭازیادتی (کرنے کے لیے)ʿud'wānan
  5. وَظُلْمًۭااور یا ظلم (کرنے کے لیے)waẓul'man
  6. فَسَوْفَپس عنقریبfasawfa
  7. نُصْلِيهِہم داخل کریں گے اس کوnuṣ'līhi
  8. نَارًۭا ۚآگ میں ۭnāran
  9. وَكَانَاور ہےwakāna
  10. ذَٰلِكَیہ۔ ایساکرناdhālika
  11. عَلَىپرʿalā
  12. ٱللَّهِاللہl-lahi
  13. يَسِيرًاآسانyasīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں