مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يومئذ يود الذين كفروا وعصوا الرسول لو تسوى بهم الارض ولا يكتمون الله حديثا

اس روز کافر اور پیغمبر کے نافرمان آرزو کریں گے کہ کاش ان کو زمین میں مدفون کرکے مٹی برابر کردی جاتی اور خدا سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 42
  • پارہ 5
  • صفحہ 85

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس دن ہر امت میں سے ان کے حالات بیان کرنے والا بلایا جائے گا اس دن کافر اور نافرمان لوگ اس بات کی تمنا کریں گے کہ کاش ہم زمین میں ملا دیے جاتے اور مٹی میں مل کر نیست و نابود ہو جاتے آج پیدا نہ ہوتے اور ہم سے حساب و کتاب نہ ہوتا اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ سے کسی بات کا اخفا نہ کرسکیں گے اور ذرہ ذرہ کا حساب ہوگا۔ شروع سورت سے مسلمانوں کو اقارب اور زوجین وغیرہ کے ادائے حقوق کی تاکید اور کسی کی حق تلفی کرنے اور جانی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَئِذٍۢجس دنyawma-idhin
  2. يَوَدُّجائیں گےyawaddu
  3. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  4. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  5. وَعَصَوُا۟اور نافرمانی کیwaʿaṣawū
  6. ٱلرَّسُولَرسول کیl-rasūla
  7. لَوْکاشlaw
  8. تُسَوَّىٰبرابر کردی جائےtusawwā
  9. بِهِمُان پرbihimu
  10. ٱلْأَرْضُزمینl-arḍu
  11. وَلَااور نہwalā
  12. يَكْتُمُونَوہ چھپا سکیں گےyaktumūna
  13. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  14. حَدِيثًۭاکوئی باتḥadīthan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں