مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فكيف اذا اصابتهم مصيبة بما قدمت ايديهم ثم جاءوك يحلفون بالله ان اردنا الا احسانا وتوفيقا

تو کیسی (ندامت کی) بات ہے کہ جب ان کے اعمال (کی شامت سے) ان پر کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو تمہارے پاس بھاگے آتے ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں کہ والله ہمارا مقصود تو بھلائی اور موافقت تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 62
  • پارہ 5
  • صفحہ 88

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ تو سب کچھ ہوا مگر یہ منافق لوگ اس وقت کیا کریں گے جس وقت پہنچنے لگے ان کو عذاب ان کے کوتوت کا یعنی فیصل خصومات میں آپ کے پاس آنے سے جو رکتے اور بچتے ہیں جب اس کا عذاب ان پر آنے لگے تو پھر یہ منافق اس وقت کیا کر سکتے ہیں اس کے سوا کہ آئیں رسول کی خدمت میں قسمیں کھاتے ہوئے کہ ہم تو حضرت عمرؓ کی خدمت میں صرف اس وجہ سے گئے تھے کہ شائد وہ باہم صلح اور ملاپ کرا دیں رسول کے ارشاد سے اعراض کرنا اور جان بچاناہر گز ہم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَكَيْفَتو کس طرحfakayfa
  2. إِذَآجبidhā
  3. أَصَـٰبَتْهُمپہنچتی ہو ان کوaṣābathum
  4. مُّصِيبَةٌۢکوئی مصیبتmuṣībatun
  5. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  6. قَدَّمَتْآگے بھیجاqaddamat
  7. أَيْدِيهِمْان کے ہاتھوں نےaydīhim
  8. ثُمَّپھرthumma
  9. جَآءُوكَآجاتے ہیں تیرے پاسjāūka
  10. يَحْلِفُونَقسمیں کھاتے ہوئےyaḥlifūna
  11. بِٱللَّهِاللہ کی۔ بخداbil-lahi
  12. إِنْنہیںin
  13. أَرَدْنَآارادہ کیا ہم نےaradnā
  14. إِلَّآمگرillā
  15. إِحْسَـٰنًۭااحسان کاiḥ'sānan
  16. وَتَوْفِيقًااور باہم موافقت کاwatawfīqan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں