مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله والى الرسول رايت المنافقين يصدون عنك صدودا

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کی طرف (رجوع کرو) اور پیغمبر کی طرف آؤ تو تم منافقوں کو دیکھتے ہو کہ تم سے اعراض کرتے اور رکے جاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 61
  • پارہ 5
  • صفحہ 88

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب کسی جھگڑے میں منافقوں سےکہا جائے کہ اللہ نےجو حکم نازل فرمایا ہے اس کی طرف آؤ اور اس کے رسول کے روبرو اپنے جھگڑے کو لاؤ تو ظاہر میں چونکہ مدعی اسلام ہیں اس لئے صاف طور پر تو انکار کر نہیں سکتے مگر آپ کے پاس آنے سے اور حکم الہٰی پر چلنے سے بچتے ہیں اور رکتے ہیں کہ کسی ترکیب سے جان بچ جائے اور رسول کو چھوڑ کر جہاں ہمارا جی چاہے اپنا جھگڑا لے جائیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. قِيلَکہا جتا ہےqīla
  3. لَهُمْان کوlahum
  4. تَعَالَوْا۟آؤtaʿālaw
  5. إِلَىٰطرفilā
  6. مَآاس کے جوmā
  7. أَنزَلَنازل کیanzala
  8. ٱللَّهُا اللہ نےl-lahu
  9. وَإِلَىاور طرفwa-ilā
  10. ٱلرَّسُولِرسول کےl-rasūli
  11. رَأَيْتَتم دیکھو گےra-ayta
  12. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافقین کوl-munāfiqīna
  13. يَصُدُّونَوہ رکتے ہیںyaṣuddūna
  14. عَنكَتجھ سےʿanka
  15. صُدُودًۭارک جاناṣudūdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں