حضرت عمرؓ کے فیصلے کی توثیق
یعنی یہ تو سب کچھ ہوا مگر یہ منافق لوگ اس وقت کیا کریں گے جس وقت پہنچنے لگے ان کو عذاب ان کے کوتوت کا یعنی فیصل خصومات میں آپ کے پاس آنے سے جو رکتے اور بچتے ہیں جب اس کا عذاب ان پر آنے لگے تو پھر یہ منافق اس وقت کیا کر سکتے ہیں اس کے سوا کہ آئیں رسول کی خدمت میں قسمیں کھاتے ہوئے کہ ہم تو حضرت عمرؓ کی خدمت میں صرف اس وجہ سے گئے تھے کہ شائد وہ باہم صلح اور ملاپ کرا دیں رسول کے ارشاد سے اعراض کرنا اور جان بچاناہر گز ہم کو منظور نہ تھا۔