مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما ارسلنا من رسول الا ليطاع باذن الله ولو انهم اذ ظلموا انفسهم جاءوك فاستغفروا الله واستغفر لهم الرسول لوجدوا الله توابا رحيما

اور ہم نے جو پیغمبر بھیجا ہے اس لئے بھیجا ہے کہ خدا کے فرمان کے مطابق اس کا حکم مانا جائے اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کر بیٹھے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور خدا سے بخشش مانگتے اور رسول (خدا) بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو خدا کو معاف کرنے والا (اور) مہربان پاتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 64
  • پارہ 5
  • صفحہ 88

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ تعالیٰ جس رسول کو اپنے بندوں کی طرف بھیجتا ہے سو اسی غرض کے لئے بھیجتا ہے کہ اللہ کے حکم کے موافق بندے ان کے کہنے کومانیں تو اب ضرور تھا کہ یہ لوگ رسول کے ارشاد کو بلاتامل پہلے ہی سے دل و جان سے تسلیم کرتے اور اگر گناہ اور برا کرنے کے بعد بھی متنبہ ہو جاتے اور اللہ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کی معافی کی دعا کرتا تو پھر بھی حق تعالیٰ ان کی توبہ قبول فرما لیتا مگر انہوں نے تو یہ غضب کیا کہ اول تو رسول…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآاور نہیںwamā
  2. أَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnā
  3. مِنکوئیmin
  4. رَّسُولٍرسولrasūlin
  5. إِلَّامگرillā
  6. لِيُطَاعَتاکہ اطاعت کیا جائےliyuṭāʿa
  7. بِإِذْنِاذن کے ساتھbi-idh'ni
  8. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  9. وَلَوْاور اگرwalaw
  10. أَنَّهُمْبیشک وہ۔ واقعی وہannahum
  11. إِذجبidh
  12. ظَّلَمُوٓا۟جب انہوں نے ظلم کیاẓalamū
  13. أَنفُسَهُمْاپنے نفسوں پرanfusahum
  14. جَآءُوكَآجاتے تیرے پاسjāūka
  15. فَٱسْتَغْفَرُوا۟پھر بخشش مانگتےfa-is'taghfarū
  16. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  17. وَٱسْتَغْفَرَاور بخشش مانگتاwa-is'taghfara
  18. لَهُمُان کے لیےlahumu
  19. ٱلرَّسُولُرسولl-rasūlu
  20. لَوَجَدُوا۟البتہ پائےlawajadū
  21. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  22. تَوَّابًۭاتو بہ قبول کرنے والاtawwāban
  23. رَّحِيمًۭامہربانraḥīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں