مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

للرجال نصيب مما ترك الوالدان والاقربون وللنساء نصيب مما ترك الوالدان والاقربون مما قل منه او كثر نصيبا مفروضا

جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تھوڑا ہو یا بہت۔ اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی یہ حصے (خدا کے) مقرر کئے ہوئے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 7
  • پارہ 4
  • صفحہ 78

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت پیغمبر ﷺ کے زمانہ سے پہلے یہ رسم تھی کہ بیٹیوں کو چھوٹی ہوں یا بڑی میراث نہیں دیتے تھے اور بیٹے جو نابالغ ہوتے تھے ان کو بھی میراث نہیں ملتی تھی صرف مردوں کو جو بڑے اور دشمنوں سے مقاتلہ کے کام کے ہوتے تھے وہ وارث سمجھے جاتے تھے جس کی وجہ سے یتیم بچوں کو میراث سےکچھ بھی نہ ملتا تھا ان کے بارہ میں یہ آیت اتری جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ماں باپ اور دیگر قرابت والوں کے مال متروکہ میں سے مردوں یعنی بیٹوں کو خواہ وہ بچے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لِّلرِّجَالِمردوں کے لیےlilrrijāli
  2. نَصِيبٌۭایک حصہ ہےnaṣībun
  3. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  4. تَرَكَچھوڑ جائیںtaraka
  5. ٱلْوَٰلِدَانِوالدینl-wālidāni
  6. وَٱلْأَقْرَبُونَاور رشتہ دارwal-aqrabūna
  7. وَلِلنِّسَآءِاور عورتوں کے لیےwalilnnisāi
  8. نَصِيبٌۭایک حصہ ہےnaṣībun
  9. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  10. تَرَكَچھوڑ جائیںtaraka
  11. ٱلْوَٰلِدَانِوالدینl-wālidāni
  12. وَٱلْأَقْرَبُونَاور رشتہ دارwal-aqrabūna
  13. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  14. قَلَّکم ہو۔ قلیل ہوqalla
  15. مِنْهُاس میں سےmin'hu
  16. أَوْیاaw
  17. كَثُرَ ۚزیادہ ہو۔ کثرت سے ہوkathura
  18. نَصِيبًۭاحصہ ہےnaṣīban
  19. مَّفْرُوضًۭامقرر کیا ہواmafrūḍan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں