مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 72

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان منكم لمن ليبطئن فان اصابتكم مصيبة قال قد انعم الله علي اذ لم اكن معهم شهيدا

اور تم میں کوئی ایسا بھی ہے کہ (عمداً) دیر لگاتا ہے۔ پھر اگر تم پر کوئی مصیبت پڑ جائے تو کہتا ہے کہ خدا نے مجھ پر بڑی مہربانی کی کہ میں ان میں موجود نہ تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 72
  • پارہ 5
  • صفحہ 89

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اے مسلمانو تمہاری جماعت میں بعضے ایسے بھی گھسے ہوئے ہیں کہ جہاد کو جانے میں دیر لگاتے ہیں اور رکتے ہیں اور حکم خداوندی کی تعمیل نہیں کرتے بلکہ نفع دینوی کو تکتے رہتے ہیں اور اس سے مراد منافق ہیں جسے عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھی کہ یہ لوگ ظاہر میں اسلام قبول کر چکے تھے مگر ان کی سب باتوں سے مقصود صرف دنیا کا نفع تھا حق تعالیٰ کی فرمانبرداری سے کوئی غرض ان کو نہ تھی۔ پہلے گذر چکا کہ منافق لوگ نکلنے میں دیر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  2. مِنكُمْتم میں سےminkum
  3. لَمَنالبتہ کوئی جوlaman
  4. لَّيُبَطِّئَنَّالبتہ ضرور سستی دکھائے گاlayubaṭṭi-anna
  5. فَإِنْپھر اگرfa-in
  6. أَصَـٰبَتْكُمپہنچے تم کوaṣābatkum
  7. مُّصِيبَةٌۭکوئی مصیبتmuṣībatun
  8. قَالَکہتا ہےqāla
  9. قَدْتحقیقqad
  10. أَنْعَمَانعام فرمایاanʿama
  11. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  12. عَلَىَّمجھ پرʿalayya
  13. إِذْجبکہidh
  14. لَمْنہlam
  15. أَكُنمیں تھاakun
  16. مَّعَهُمْان کے ساتھmaʿahum
  17. شَهِيدًۭاحاضرshahīdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں