مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولئن اصابكم فضل من الله ليقولن كان لم تكن بينكم وبينه مودة يا ليتني كنت معهم فافوز فوزا عظيما

اور اگر خدا تم پر فضل کرے تو اس طرح سے کہ گویا تم میں اس میں دوستی تھی ہی نہیں (کہ افسوس کرتا اور) کہتا ہے کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو مقصد عظیم حاصل کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 73
  • پارہ 5
  • صفحہ 89

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اور اگر مسلمانوں پر اللہ کا فضل ہو گیا مثلًا فتح ہو گئ یا مال غنیمت بہت سا ہاتھ آ گیا تو منافق سخت پچھتاتے ہیں اور دشمنوں کی طرح غلبہ حسد سے کہتے ہیں ہائے افسوس میں جہاد میں مسلمانوں کے ساتھ ہوتا تو مجھ کو بھی بڑی کامیابی نصیب ہوتی یعنی لوٹ کا مال ہاتھ آتا یعنی منافقوں کو فقط اپنی محرومی پر افسوس نہیں ہوتا بلکہ اپنی محرومی سے زیادہ مسلمانوں کی کامیابی پر حسد اور قلق ہوتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَئِنْاور البتہ اگرwala-in
  2. أَصَـٰبَكُمْپہنچے تم کوaṣābakum
  3. فَضْلٌۭکوئی فضلfaḍlun
  4. مِّنَطرف سےmina
  5. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  6. لَيَقُولَنَّالبتہ ضرور کہے گاlayaqūlanna
  7. كَأَنگویا کہka-an
  8. لَّمْنہlam
  9. تَكُنۢتھیtakun
  10. بَيْنَكُمْتمہارے درمیانbaynakum
  11. وَبَيْنَهُۥاور اس کے درمیانwabaynahu
  12. مَوَدَّةٌۭکوئی محبتmawaddatun
  13. يَـٰلَيْتَنِىہائے افسوس مجھ پرyālaytanī
  14. كُنتُمیں ہوتاkuntu
  15. مَعَهُمْان کے ساتھmaʿahum
  16. فَأَفُوزَتو میں کامیابی پاتاfa-afūza
  17. فَوْزًاکامیابیfawzan
  18. عَظِيمًۭابڑیʿaẓīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں