مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وليخش الذين لو تركوا من خلفهم ذرية ضعافا خافوا عليهم فليتقوا الله وليقولوا قولا سديدا

اور ایسے لوگوں کو ڈرنا چاہیئے جو (ایسی حالت میں ہوں کہ) اپنے بعد ننھے ننھے بچے چھوڑ جائیں اور ان کو ان کی نسبت خوف ہو (کہ ان کے مرنے کے بعد ان بیچاروں کا کیا حال ہوگا) پس چاہیئے کہ یہ لوگ خدا سے ڈریں اور معقول بات کہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 9
  • پارہ 4
  • صفحہ 78

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ ارشاد اصل میں تو یتیم کے ولی اور وصی کے لئے ہے درجہ بدرجہ اوروں کو بھی اس کا خیال رہے مطلب یہ ہے کہ اپنے مرنے کے بعد جیسا ہر کوئی اس بات سے ڈرتا ہے کہ میری اولاد کے ساتھ سختی اور برائی سے معاملہ کیا جائے ایسا ہی تم کو بھی چاہئےکہ یتیم کے ساتھ وہ معاملہ کرو جو اپنے بعد اپنی اولاد کے ساتھ پسند کرتے ہو اور اللہ سے ڈرو اور یتیموں سے سیدھی اور اچھی بات کہو یعنی جس سے ان کا دل نہ ٹوٹے اور ان کا نقصان نہ ہو بلکہ ان کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلْيَخْشَاور چاہیے کہ ڈریںwalyakhsha
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. لَوْاگرlaw
  4. تَرَكُوا۟وہ چھوڑ جائیںtarakū
  5. مِنْسےmin
  6. خَلْفِهِمْاپنے پیچھے سےkhalfihim
  7. ذُرِّيَّةًۭاولادdhurriyyatan
  8. ضِعَـٰفًاکمزورḍiʿāfan
  9. خَافُوا۟وہ ڈرتے ہیںkhāfū
  10. عَلَيْهِمْان پر۔ ان کے بارے میںʿalayhim
  11. فَلْيَتَّقُوا۟پس چاہیے کہ ڈریںfalyattaqū
  12. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  13. وَلْيَقُولُوا۟اور چاہیے کہ کہیںwalyaqūlū
  14. قَوْلًۭاباتqawlan
  15. سَدِيدًادرست۔ محکمsadīdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں