مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما جاءهم بالحق من عندنا قالوا اقتلوا ابناء الذين امنوا معه واستحيوا نساءهم وما كيد الكافرين الا في ضلال

غرض جب وہ ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر پہنچے تو کہنے لگے کہ جو اس کے ساتھ (خدا پر) ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کردو اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دو۔ اور کافروں کی تدبیریں بےٹھکانے ہوتی ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 25
  • پارہ 24
  • صفحہ 469

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ حکم دوسری مرتبہ موسٰیؑ کی تشریف آوری کے بعد دیا۔ تاکہ بنی اسرائیل کی تذلیل و توہین کریں، انکی تعداد گھٹائیں اور انکے دلوں میں یہ خیال جما دیں کہ یہ سب مصیبت ان پر موسٰیؑ کی بدولت آئی ہے۔ یہ خیال کر کے لوگ ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اور دہشت انگیزی کی پالیسی کامیاب ہو جائے گی۔ آگے پتہ نہیں اس حکم پر عمل ہوا یا نہیں۔ یعنی ایسے داؤ پیچ اور تدبیروں سے کیا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے مخلص بندوں کی مدد فرما کر منکرین کے سب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. جَآءَهُموہ لایا ان کے پاسjāahum
  3. بِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqi
  4. مِنْسےmin
  5. عِندِنَاہمارے پاس (سے)ʿindinā
  6. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  7. ٱقْتُلُوٓا۟قتل کروuq'tulū
  8. أَبْنَآءَبیٹوں کوabnāa
  9. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  10. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  11. مَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahu
  12. وَٱسْتَحْيُوا۟اور زندہ چھوڑ دوwa-is'taḥyū
  13. نِسَآءَهُمْ ۚان کی لڑکیوں کوnisāahum
  14. وَمَااور نہیںwamā
  15. كَيْدُچالkaydu
  16. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کیl-kāfirīna
  17. إِلَّامگرillā
  18. فِىمیںfī
  19. ضَلَـٰلٍۢگمراہی (میں)ḍalālin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں