مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا قوم لكم الملك اليوم ظاهرين في الارض فمن ينصرنا من باس الله ان جاءنا قال فرعون ما اريكم الا ما ارى وما اهديكم الا سبيل الرشاد

اے قوم آج تمہاری ہی بادشاہت ہے اور تم ہی ملک میں غالب ہو۔ (لیکن) اگر ہم پر خدا کا عذاب آگیا تو (اس کے دور کرنے کے لئے) ہماری مدد کون کرے گا۔ فرعون نے کہا کہ میں تمہیں وہی بات سُجھاتا ہوں جو مجھے سوجھی ہے اور وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 29
  • پارہ 24
  • صفحہ 470

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اپنے سامانوں اور لشکروں پر مغرور مت بنو۔ آج تمہاری یہ شان و شکوہ ہے لیکن کل اگر خدا کے عذاب نے آ گھیرا تو کوئی بچانے والا نہ ملے گا۔ یہ سب سازوسامان یوں ہی رکھے رہ جائیں گے۔ یعنی تمہاری تقریر سے میرے خیالات تبدیل نہیں ہوئے۔ جو کچھ میرے نزدیک مصلحت ہے وہ ہی تم کو سمجھا رہا ہوں۔ میرے خیال میں بہتری کا راستہ یہ ہی ہے کہ اس شخص کا قصہ پہلے ہی قدم پر ختم کر دیا جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  2. لَكُمُتمہارے لیے ہےlakumu
  3. ٱلْمُلْكُبادشاہتl-mul'ku
  4. ٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawma
  5. ظَـٰهِرِينَغالب آنے والے ہوẓāhirīna
  6. فِىمیںfī
  7. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  8. فَمَنکونfaman
  9. يَنصُرُنَامدد کرے گا ہماری۔ بچائے گا ہم کوyanṣurunā
  10. مِنۢسےmin
  11. بَأْسِعذاب (سے)basi
  12. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  13. إِناگرin
  14. جَآءَنَا ۚوہ آگیا ہمارے پاسjāanā
  15. قَالَکہاqāla
  16. فِرْعَوْنُفرعون نےfir'ʿawnu
  17. مَآنہیںmā
  18. أُرِيكُمْمیں دکھاتا تم کوurīkum
  19. إِلَّامگرillā
  20. مَآجوmā
  21. أَرَىٰمیں دیکھتا ہوںarā
  22. وَمَآاور نہیںwamā
  23. أَهْدِيكُمْمیں دکھاتا تم کوahdīkum
  24. إِلَّامگرillā
  25. سَبِيلَراستہsabīla
  26. ٱلرَّشَادِصلاح کا۔ بھلائی کاl-rashādi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں