مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

تدعونني لاكفر بالله واشرك به ما ليس لي به علم وانا ادعوكم الى العزيز الغفار

تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ خدا کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ اور میں تم کو (خدائے) غالب (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 42
  • پارہ 24
  • صفحہ 472

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمہاری کوشش کا حاصل تو یہ ہے کہ میں (معاذ اللہ) خدائے واحد کا انکار کر دوں۔ اسکے پیغمبروں کو اور انکی باتوں کو نہ مانوں اور نادان جاہلوں کی طرح ان چیزوں کو خدا ماننے لگوں جن کی الوہیت کسی دلیل اور علمی اصول سے ثابت نہیں۔ نہ مجھے خبر ہے کہ کیونکر ان چیزوں کو خدا بنا لیا گیا۔ بلکہ میں جانتا ہوں کہ اسکے خلاف پر دلائل قطعیّہ قائم ہیں۔ یعنی میرا منشاء یہ ہے کہ کسی طرح تمہارا سر اس خدائے واحد کی چوکھٹ پر جھکا دوں جو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. تَدْعُونَنِىتم پکارتے ہو مجھ کوtadʿūnanī
  2. لِأَكْفُرَکہ میں کفر کروںli-akfura
  3. بِٱللَّهِاللہ کے ساتھbil-lahi
  4. وَأُشْرِكَاور میں شریک ٹھہراؤںwa-ush'rika
  5. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  6. مَاجوmā
  7. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  8. لِىمیرے لیےlī
  9. بِهِۦاس کاbihi
  10. عِلْمٌۭکوئی علمʿil'mun
  11. وَأَنَا۠اور میںwa-anā
  12. أَدْعُوكُمْبلاتا ہوں تم کوadʿūkum
  13. إِلَىطرفilā
  14. ٱلْعَزِيزِزبردستl-ʿazīzi
  15. ٱلْغَفَّـٰرِبخشش فرمانے والے کےl-ghafāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں