مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن آیت 45 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَوَقَىٰهُ ٱللَّهُ سَيِّـَٔاتِ مَا مَكَرُوا۟ ۖ وَحَاقَ بِـَٔالِ فِرْعَوْنَ سُوٓءُ ٱلْعَذَابِ ﴿٤٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت موسٰی علیہ السلام کی نجات و آل فرعون کی ہلاکت

یعنی حق و باطل کی اس کشمکس کا آخری نتیجہ یہ ہو اکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسٰیؑ اور ان کے ہمراہوں کو جن میں یہ مومن آل فرعون بھی تھا فرعونیوں کے منصوبوں سے محفوظ رکھا کوئی داؤ ان کا چلنے نہ دیا۔ بلکہ انکے داؤ پیچ خود ان ہی پر الٹ پڑے ۔ جس نے حق پرستوں کا تعاقب کیا مارا گیا اور قوم کی قوم کا بیڑا بحر قلزم میں غرق ہوا۔