مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 77

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاصبر ان وعد الله حق فاما نرينك بعض الذي نعدهم او نتوفينك فالينا يرجعون

تو (اے پیغمبر) صبر کرو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ اگر ہم تم کو کچھ اس میں سے دکھادیں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں۔ (یعنی کافروں پر عذاب نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 77
  • پارہ 24
  • صفحہ 475

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ نے انکو عذاب دینے کا جو وعدہ فرمایاہے، وہ یقینًا پورا ہو کر رہے گا۔ ممکن ہے کوئی وعدہ آپ کی موجودگی میں پورا ہو (جیسا کہ "بدر" اور "فتح مکہ" وغیرہ میں ہوا) یا آپ کی وفات کے بعد۔ بہرحال یہ ہم سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے۔ سب کا انجام ہمارے ہاتھ میں ، اس زندگی کےبعد عذاب کی تکمیل اُس زندگی میں ہوگی۔ چھٹکارا کسی صورت سے نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱصْبِرْپس صبر کیجیےfa-iṣ'bir
  2. إِنَّبیشکinna
  3. وَعْدَوعدہwaʿda
  4. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  5. حَقٌّۭ ۚسچا ہےḥaqqun
  6. فَإِمَّاپھر اگرfa-immā
  7. نُرِيَنَّكَہم دکھائیں آپ کوnuriyannaka
  8. بَعْضَبعضbaʿḍa
  9. ٱلَّذِىوہ چیزalladhī
  10. نَعِدُهُمْہم ڈرا رہے ہیں ان کو جس سےnaʿiduhum
  11. أَوْیاaw
  12. نَتَوَفَّيَنَّكَہم فوت کردیں آپ کوnatawaffayannaka
  13. فَإِلَيْنَاتو ہماری طرف ہیfa-ilaynā
  14. يُرْجَعُونَوہ سب لوٹائے جائیں گےyur'jaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں