مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد ارسلنا رسلا من قبلك منهم من قصصنا عليك ومنهم من لم نقصص عليك وما كان لرسول ان ياتي باية الا باذن الله فاذا جاء امر الله قضي بالحق وخسر هنالك المبطلون

اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 78
  • پارہ 24
  • صفحہ 476

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بعض کا تفصیلی حال تجھ سے بیان کیا، بعض کا نہیں کیا۔ (اور ممکن ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد ان کا بھی مفصل حال بیان کر دیا ہو) بہرحال جن کے نام معلوم ہیں ان پر تفصیلًا اور جن کے نام وغیرہ معلوم نہیں ان پر اجمالًا ایمان لانا ضروری ہے۔ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ (البقرۃ۔۲۸۵)۔ یعنی اللہ کے سامنے سب عاجز ہیں رسولوں کویہ بھی اختیار نہیں کہ جو معجزہ چاہیں دکھلا دیا کریں، صرف وہ ہی نشانات دکھلا سکتے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. أَرْسَلْنَابھیجے ہم نےarsalnā
  3. رُسُلًۭاکئی رسولrusulan
  4. مِّنسےmin
  5. قَبْلِكَآپ سے پہلےqablika
  6. مِنْهُمان میں سے بعض ایسے ہیںmin'hum
  7. مَّنجن کوman
  8. قَصَصْنَابیان کیا ہم نےqaṣaṣnā
  9. عَلَيْكَآپ پرʿalayka
  10. وَمِنْهُماور ان میں سے بعض ایسے ہیںwamin'hum
  11. مَّنجن کوman
  12. لَّمْنہیںlam
  13. نَقْصُصْہم نے بیان کیاnaqṣuṣ
  14. عَلَيْكَ ۗآپ پرʿalayka
  15. وَمَااور نہwamā
  16. كَانَتھاkāna
  17. لِرَسُولٍ(اختیار) کسی رسول کے لیےlirasūlin
  18. أَنکہan
  19. يَأْتِىَلے آتاyatiya
  20. بِـَٔايَةٍکوئی نشانیbiāyatin
  21. إِلَّامگرillā
  22. بِإِذْنِساتھ اذن سےbi-idh'ni
  23. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  24. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  25. جَآءَآگیاjāa
  26. أَمْرُحکمamru
  27. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  28. قُضِىَفیصلہ کردیا گیاquḍiya
  29. بِٱلْحَقِّساتھ حق کےbil-ḥaqi
  30. وَخَسِرَاور خسارے میں پڑگئےwakhasira
  31. هُنَالِكَوہاںhunālika
  32. ٱلْمُبْطِلُونَغلط کارl-mub'ṭilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں