مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 80

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولكم فيها منافع ولتبلغوا عليها حاجة في صدوركم وعليها وعلى الفلك تحملون

اور تمہارے لئے ان میں (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ (کہیں جانے کی) تمہارے دلوں میں جو حاجت ہو ان پر (چڑھ کر وہاں) پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 80
  • پارہ 24
  • صفحہ 476

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مثلًا ان کے چمڑے، بال اور اون وغیرہ سے طرح طرح کے فائدے اٹھاتے ہو۔ سواری کرنا بجائے خود ایک مقصد ہے اور سواری کے ذریعہ سے انسان بہت مقاصد دینی و دنیوی حاصل کرتا ہے۔ یعنی خشکی میں جانوروں کی پیٹھ پر اور دریا میں کشتیوں پر لدے پھرتے ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakum
  2. فِيهَاان میںfīhā
  3. مَنَـٰفِعُکچھ فائدے ہیںmanāfiʿu
  4. وَلِتَبْلُغُوا۟اور تاکہ تم پہنچوwalitablughū
  5. عَلَيْهَاان پرʿalayhā
  6. حَاجَةًۭحاجت کوḥājatan
  7. فِىمیںfī
  8. صُدُورِكُمْجو تمہارے سینوں میں ہے۔ دلوں میں ہےṣudūrikum
  9. وَعَلَيْهَااور ان پرwaʿalayhā
  10. وَعَلَىاور پرwaʿalā
  11. ٱلْفُلْكِکشتیوں (پر)l-ful'ki
  12. تُحْمَلُونَتم سوار کیے جاتے ہوtuḥ'malūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں