مَنافِع
اسم · 8 بارمعنی: اور فائدے ہیں · دوسرے تراجم: کچھ فائدے ہیں, فائدے ہیں, اور کچھ فائدے بھی ہیں, فائدہ کو
قرآن میں صورتیں
- مَنَٰفِعَ ×5
- وَمَنَٰفِعُ ×3
مَنافِع
معنی: اور فائدے ہیں
منافع قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور فائدے ہیں · دوسرے تراجم: کچھ فائدے ہیں, فائدے ہیں, اور کچھ فائدے بھی ہیں, فائدہ کو
النفع: ما يستعان به في الوصول إلى الخيرات، وما يتوصل به إلى الخير فهو خير، فالنفع خير، وضده الضر. قال تعالى: ولا يملكون لأنفسهم ضرا ولا نفعا
قوله تعالى: ﴿فما تنفعهم﴾ [المدثر: 48] أي لم تغن عنهم ولم تجد عليهم. والنفع ضد الضر والضر. وقد قرئ: ﴿إن أراد بكم ضرا أو أراد بكم نفعا﴾ [الفتح: 11] و «ضر». وقد تقدم الكلام على الضر ومادته. وقال بعضهم: النفع ما يستعان به في الوصول إلى الخيرات، وما يتوصل به إلى الخير فهو خير. ويقال: نفع ينفع نفعا فهو نافع، وانتفع ينتفع…
8 میں سے آیات 1–8
(اے پیغمبر) لوگ تم سے شراب اور جوئے کا حکم دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ ان میں نقصان بڑے ہیں اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کے نقصان فائدوں سے کہیں زیادہ ہیں اور یہ بھی تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کون سا مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ جو ضرورت سے زیادہ ہو۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو
سورہ بقرہ، آیت 2:219اور چارپایوں کو بھی اسی نے پیدا کیا۔ ان میں تمہارے لیے جڑاول اور بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو
سورہ نحل، آیت 16:5تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں۔ اور (قربانی کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ
سورہ حج، آیت 22:28ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے
سورہ حج، آیت 22:33اور تمہارے لئے چارپایوں میں بھی عبرت (اور نشانی) ہے کہ ان کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں (دودھ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو تم کھاتے بھی ہو
سورہ مومنون، آیت 23:21اور ان میں ان کے لئے (اور) فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟
سورہ یٰسین، آیت 36:73اور تمہارے لئے ان میں (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ (کہیں جانے کی) تمہارے دلوں میں جو حاجت ہو ان پر (چڑھ کر وہاں) پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو
سورہ مومن، آیت 40:80ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے
سورہ حدید، آیت 57:25