مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 82

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افلم يسيروا في الارض فينظروا كيف كان عاقبة الذين من قبلهم كانوا اكثر منهم واشد قوة واثارا في الارض فما اغنى عنهم ما كانوا يكسبون

کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ (حالانکہ) وہ ان سے کہیں زیادہ طاقتور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے اعتبار سے بہت بڑھ کر تھے۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 82
  • پارہ 24
  • صفحہ 476

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پہلے بہت قومیں گذر چکیں جو جتھے میں اور زور وقوت میں ان سے بہت زیادہ تھیں انہوں نے ان سے کہیں بڑھ کر زمین پر اپنی یادگاریں اور نشانیاں چھوڑیں، لیکن جب خدا کا عذاب آیا تو وہ زور و طاقت اور سازوسامان کچھ بھی کام نہ آ سکا۔ یوں ہی تباہ و برباد ہو کر رہ گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَلَمْکیا بھلا نہیںafalam
  2. يَسِيرُوا۟وہ چلے پھرےyasīrū
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  5. فَيَنظُرُوا۟تو وہ دیکھتےfayanẓurū
  6. كَيْفَکس طرحkayfa
  7. كَانَہواkāna
  8. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  9. ٱلَّذِينَان لوگوں کا جوalladhīna
  10. مِنسےmin
  11. قَبْلِهِمْ ۚان سے پہلے تھےqablihim
  12. كَانُوٓا۟تھے وہkānū
  13. أَكْثَرَکثرت سےakthara
  14. مِنْهُمْان سےmin'hum
  15. وَأَشَدَّاور زیادہ شدیدwa-ashadda
  16. قُوَّةًۭقوت میںquwwatan
  17. وَءَاثَارًۭااور آثار کے اعتبار سےwaāthāran
  18. فِىمیںfī
  19. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  20. فَمَآپس نہfamā
  21. أَغْنَىٰکام آیاaghnā
  22. عَنْهُمان کوʿanhum
  23. مَّاجو کچھmā
  24. كَانُوا۟تھے وہkānū
  25. يَكْسِبُونَوہ کمائی کرتےyaksibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں