مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 83

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما جاءتهم رسلهم بالبينات فرحوا بما عندهم من العلم وحاق بهم ما كانوا به يستهزئون

اور جب ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو جو علم (اپنے خیال میں) ان کے پاس تھا اس پر اترانے لگے اور جس چیز سے تمسخر کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 83
  • پارہ 24
  • صفحہ 476

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وجہ معاش اور مادّی ترقیات کا جو علم ان کے پاس تھا اور جن غلط عقیدوں پر دل جمائے ہوئے تھے اسی پر اتراتے رہے۔ اور انبیاء علیہم السلام کے علوم و ہدایات کو حقیر سمجھ کر مذاق اڑاتے رہے۔ آخر ایک وقت آیا جب ان کو اپنی ہنسی مذاق کی حقیقت کھلی، اور ان کا استہزاء و تمسخر خود انہی پر الٹ پرا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. جَآءَتْهُمْآئے ان کے پاسjāathum
  3. رُسُلُهُمان کے رسولrusuluhum
  4. بِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن دلائل کےbil-bayināti
  5. فَرِحُوا۟تو وہ خوش ہوئےfariḥū
  6. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  7. عِندَهُمان کے پاس تھاʿindahum
  8. مِّنَسےmina
  9. ٱلْعِلْمِعلم میں (سے)l-ʿil'mi
  10. وَحَاقَاور گھیر لیاwaḥāqa
  11. بِهِمان کوbihim
  12. مَّاجوmā
  13. كَانُوا۟تھے وہkānū
  14. بِهِۦاس کاbihi
  15. يَسْتَهْزِءُونَوہ مذاق اڑاتےyastahziūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں