تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جس وقت آفت آنکھوں کے سامنے آ گئ اور عذاب الہٰی کا معائنہ ہونے لگا تب ہوش آیا اور ایمان و توبہ کی سوجھی۔ اب پتہ چلا کہ اکیلے خدائے بزرگ ہی سے کام چلتا ہے جن ہستیوں کو خدائی کا درجہ دے رکھا تھا سب عاجز اور بیکار ہیں۔ ہماری سخت حماقت اور گستاخی تھی کہ ان چیزوں کو تخت خدائی پر بٹھا دیا تھا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں