مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاما عاد فاستكبروا في الارض بغير الحق وقالوا من اشد منا قوة اولم يروا ان الله الذي خلقهم هو اشد منهم قوة وكانوا باياتنا يجحدون

جو عاد تھے وہ ناحق ملک میں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت بڑھ کر ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے رہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 15
  • پارہ 24
  • صفحہ 478

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شاید رسولوں نے جو عذاب کی دھمکی دی ہو گی اس کے جواب میں یہ کہا کہ ہم سے زیادہ زورآور کون ہے جس سے ہم خوف کھائیں کیا ہم جیسے طاقتور انسانوں پر تم اپنا رعب جما سکتے ہو؟ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ان کے جسم بہت بڑے بڑے ہوتے تھے۔ بدن کی قوت پر غرور آیا۔ غرور کا دم بھرنا اللہ کے ہاں وبال لاتا ہے"۔ یعنی دل میں ان کا حق ہونا سمجھتے تھے، مگر ضد اور عناد سے انکار کرتے چلے جاتے تھے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَمَّاتو رہےfa-ammā
  2. عَادٌۭعادʿādun
  3. فَٱسْتَكْبَرُوا۟پس انہوں نے تکبر کیاfa-is'takbarū
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  6. بِغَيْرِبغیرbighayri
  7. ٱلْحَقِّحق کے۔ (نا)حقl-ḥaqi
  8. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  9. مَنْکونman
  10. أَشَدُّزیادہ شدید ہوسکتا ہےashaddu
  11. مِنَّاہم سےminnā
  12. قُوَّةً ۖقوت میںquwwatan
  13. أَوَلَمْکیا نہیںawalam
  14. يَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyaraw
  15. أَنَّبیشکanna
  16. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  17. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  18. خَلَقَهُمْجس نے پیدا کیا ان کوkhalaqahum
  19. هُوَوہhuwa
  20. أَشَدُّزیادہ شدید ہےashaddu
  21. مِنْهُمْان سےmin'hum
  22. قُوَّةًۭ ۖقوت میںquwwatan
  23. وَكَانُوا۟اور تھے وہwakānū
  24. بِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کاbiāyātinā
  25. يَجْحَدُونَوہ انکار کرتےyajḥadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں