تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ان کا غرور توڑنے کو ایک کمزور مخلوق سے ان کو تباہ کرا دیا۔ سات رات اور آٹھ دن مسلسل ہوا کا طوفان چلتا رہا۔ درخت، آدمی، مکان، مواشی کوئی چیز نہ چھوڑی۔ یعنی آخرت کی رسوائی تو بہت ہی بڑی ہے جو کسی کے ٹالے نہیں ٹلے گی، نہ وہاں کوئی مدد کر سکے گا۔ ہر ایک کو اپنی فکر پڑی ہو گی محبت و ہمدردی کے بڑے بڑے مدعی آنکھیں چرائیں گے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں