مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا قلوبنا في اكنة مما تدعونا اليه وفي اذاننا وقر ومن بيننا وبينك حجاب فاعمل اننا عاملون

اور کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اس سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ (یعنی بہراپن) ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے تو تم (اپنا) کام کرو ہم (اپنا) کام کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 5
  • پارہ 24
  • صفحہ 477

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی صرف اسی قدر نہیں کہ نصیحت کی طرف دھیان نہیں کرتے یا کان نہیں دھرتے، بلکہ ایسی باتیں کرتے ہیں جن کو سن کر ناصح بالکلیہ مایوس ہو جائے اور آئندہ نصیحت سنانے کا ارادہ بھی ترک کر دے۔ مثلًا کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر تو تمہاری باتوں کی طرف سے غلاف چڑھے ہوئے ہیں۔ اس لئے کوئی بات وہاں تک پہنچتی نہیں۔ اور جب تم بات کرتے ہو ہمارے کان اونچا سننے لگتے ہیں۔ ثقل سماع کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیتا، اور ہمارے تمہارے درمیان ایسا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور وہ کہتے ہیںwaqālū
  2. قُلُوبُنَادل ہمارےqulūbunā
  3. فِىٓمیںfī
  4. أَكِنَّةٍۢپردے میں ہیںakinnatin
  5. مِّمَّااس سےmimmā
  6. تَدْعُونَآجو تم پکارتے ہو ہم کوtadʿūnā
  7. إِلَيْهِطرف اس کےilayhi
  8. وَفِىٓاور میںwafī
  9. ءَاذَانِنَاہمارے کانوںādhāninā
  10. وَقْرٌۭگرانی ہےwaqrun
  11. وَمِنۢاور سےwamin
  12. بَيْنِنَااور ہمارے درمیانbayninā
  13. وَبَيْنِكَاور تمہارے درمیانwabaynika
  14. حِجَابٌۭایک پردہ ہے۔ حجاب ہےḥijābun
  15. فَٱعْمَلْپس عمل کروfa-iʿ'mal
  16. إِنَّنَابیشک ہمinnanā
  17. عَـٰمِلُونَعمل کرنے والے ہیںʿāmilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں