مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام لهم شركاء شرعوا لهم من الدين ما لم ياذن به الله ولولا كلمة الفصل لقضي بينهم وان الظالمين لهم عذاب اليم

کیا ان کے وہ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا خدا نے حکم نہیں دیا۔ اور اگر فیصلے (کے دن) کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 21
  • پارہ 25
  • صفحہ 485

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ تعالیٰ نے نبیوں کی زبانی آخرت کا اور دین حق کا راستہ بتلاد یا۔ کیا اسکے سوا کوئی اور ہستی ایسی ہے جسے کوئی دوسرا راستہ مقرر کرنے کا حق اور اختیار حاصل ہو کہ وہ اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حلال اور حلال کی ہو ئی چیزوں کو حرام ٹھہرا دے۔ پھر آخر ان مشرکین نے اللہ کی وہ راہ چھوڑ کر جو انبیاء علیہم السلام نے بتلائی تھی دوسری راہیں کہاں سے نکال لیں۔ یعنی فیصلہ کا وعدہ ہے اپنے وقت پر۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْیاam
  2. لَهُمْان کے لیےlahum
  3. شُرَكَـٰٓؤُا۟کچھ شریک ہیںshurakāu
  4. شَرَعُوا۟جنہوں نے مقرر کر رکھے ہیںsharaʿū
  5. لَهُمان کے لیےlahum
  6. مِّنَمیں سےmina
  7. ٱلدِّينِدینl-dīni
  8. مَاجس کیmā
  9. لَمْنہیںlam
  10. يَأْذَنۢاجازت دیyadhan
  11. بِهِساتھ اس کےbihi
  12. ٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahu
  13. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتیwalawlā
  14. كَلِمَةُباتkalimatu
  15. ٱلْفَصْلِفیصلے کیl-faṣli
  16. لَقُضِىَالبتہ فیصلہ کردیا جاتاlaquḍiya
  17. بَيْنَهُمْ ۗان کے درمیانbaynahum
  18. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  19. ٱلظَّـٰلِمِينَظالم لوگl-ẓālimīna
  20. لَهُمْان کے لیےlahum
  21. عَذَابٌعذاب ہےʿadhābun
  22. أَلِيمٌۭدردناکalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں