مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 38

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين استجابوا لربهم واقاموا الصلاة وامرهم شورى بينهم ومما رزقناهم ينفقون

اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 38
  • پارہ 25
  • صفحہ 487

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مشورہ سے کام کرنا اللہ کو پسند ہے دین کا ہو یا دنیا کا۔ نبی کریم ﷺ مُہمات امور میں برابر صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ فرماتے تھے اور صحابہ آپس میں مشورہ کرتے تھے، حروب وغیرہ کے متعلق بھی اور بعض مسائل و احکام کی نسبت بھی۔ بلکہ خلافت راشدہ کی بنیاد ہی شورٰی پر قائم تھی۔ یہ ظاہر ہے کہ مشورہ کی ضرورت ان کاموں میں ہے جو مہتم بالشان ہوں اور جو قرآن و سنت میں منصوص نہ ہوں۔ جو چیز منصوص ہو اس میں رائے و مشورہ کے کوئی معنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جوwa-alladhīna
  2. ٱسْتَجَابُوا۟حکم مانتے ہیںis'tajābū
  3. لِرَبِّهِمْاپنے رب کاlirabbihim
  4. وَأَقَامُوا۟اور قائم کرتے ہیںwa-aqāmū
  5. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  6. وَأَمْرُهُمْاور ان کے معاملاتwa-amruhum
  7. شُورَىٰمشورے سے ہوتے ہیںshūrā
  8. بَيْنَهُمْآپس کےbaynahum
  9. وَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmā
  10. رَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhum
  11. يُنفِقُونَوہ خرچ کرتے ہیںyunfiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں