مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

تكاد السماوات يتفطرن من فوقهن والملائكة يسبحون بحمد ربهم ويستغفرون لمن في الارض الا ان الله هو الغفور الرحيم

قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 5
  • پارہ 25
  • صفحہ 483

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آسمان پھٹ پڑیں اللہ تعالٰی کی عظمت و جلال کے زور سے، یا بیشمار فرشتوں کے بوجھ سے، یا ان کے ذکر کی کثرت سے خاص تاثیر ہو اور پھٹ پڑے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ آسمانوں میں چار انگشت جگہ نہیں جہاں کوئی فرشتہ سربسجود نہ ہو۔ اور بعض نے آیت کا مطلب یہ لیا کہ جب مشرکین خدا تعالیٰ کے لئے شریک اور بیٹے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں تو خداوند قدوس کی جناب میں یہ ایسی گستاخی ہے جس سے کچھ بعید نہیں کہ آسمان اوپر والی سطح تک پھٹ کر ٹکڑے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. تَكَادُقریب ہےtakādu
  2. ٱلسَّمَـٰوَٰتُآسمانl-samāwātu
  3. يَتَفَطَّرْنَکہ پھٹ پڑیںyatafaṭṭarna
  4. مِنسےmin
  5. فَوْقِهِنَّ ۚاپنے اوپر (سے)fawqihinna
  6. وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatu
  7. يُسَبِّحُونَوہ تسبیح کررہے ہیںyusabbiḥūna
  8. بِحَمْدِساتھ حمد کےbiḥamdi
  9. رَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihim
  10. وَيَسْتَغْفِرُونَاور وہ بخشش مانگتے ہیںwayastaghfirūna
  11. لِمَنواسطے ان کے جوliman
  12. فِىمیں ہیںfī
  13. ٱلْأَرْضِ ۗزمینl-arḍi
  14. أَلَآخبردارalā
  15. إِنَّبیشکinna
  16. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  17. هُوَوہhuwa
  18. ٱلْغَفُورُغفورl-ghafūru
  19. ٱلرَّحِيمُرحیم ہےl-raḥīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں