فَطَرَ
فعل · 10 بارمعنی: جس نے پیدا کیا مجھ کو · دوسرے تراجم: جس نے پیدا کیا, پیدا کیا تم کو, پھٹ پڑیں, جس نے پیدا کیا ہم کو
قرآن میں صورتیں
- فَطَرَنِىٓ ×3
- فَطَرَ ×2
- يَتَفَطَّرْنَ ×2
- فَطَرَكُمْ ×1
- فَطَرَنَا ×1
- فَطَرَهُنَّ ×1
فَطَرَ
معنی: جس نے پیدا کیا مجھ کو
فطر قرآن کی 10 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: جس نے پیدا کیا مجھ کو · دوسرے تراجم: جس نے پیدا کیا, پیدا کیا تم کو, پھٹ پڑیں, جس نے پیدا کیا ہم کو
أصل الفطر: الشق طولا، يقال: فطر فلان كذا فطرا، وأفطر هو فطورا، وانفطر انفطارا. قال تعالى: هل ترى من فطور
قوله تعالى: ﴿فاطر السماوات﴾ [الأنعام:14] أي مبتدعها ومنشئها من غير مثال احتذاه. وفطرت البئر: ابتدعتها وحفرتها. وفطر ناب البعير: أي طلع. وأصل الفطر الشق طولا. وفطر يكون قاصرا ومصدره الفطور، ومتعديا ومصدره الفطر. وقد فطرته فانفطر انفطارا؛ قال تعالى: ﴿السماء منفطر به﴾ [الزمل: 73] ﴿إذا السماء انفطرت﴾ [الانفطار:1]
10 میں سے آیات 1–10
میں نے سب سے یکسو ہو کر اپنے تئیں اسی ذات کی طرف متوجہ کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں
سورہ انعام، آیت 6:79میری قوم! میں اس (وعظ و نصیحت) کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو اس کے ذمّے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔ بھلا تم سمجھتے کیوں نہیں؟
سورہ ہود، آیت 11:51یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک (پتھر اور لوہے سے بھی) بڑی (سخت) ہو (جھٹ کہیں گے) کہ (بھلا) ہمیں دوبارہ کون جِلائے گا؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا۔ تو (تعجب سے) تمہارے آگے سرہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا؟ کہہ دو کہ امید ہے جلد ہوگا
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:51قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیں
سورہ مریم، آیت 19:90انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آگئے ہیں ان پر اور جس نے ہم کو پیدا ہے اس پر ہم آپ کو ہرگز ترجیح نہیں دیں گے تو آپ کو جو حکم دینا ہو دے دیجیئے۔ اور آپ (جو) حکم دے سکتے ہیں وہ صرف اسی دنیا کی زندگی میں (دے سکتے ہیں)
سورہ طٰہٰ، آیت 20:72(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور میں اس (بات) کا گواہ (اور اسی کا قائل) ہوں
سورہ انبیاء، آیت 21:56تو تم ایک طرف کے ہوکر دین (خدا کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے جاؤ (اور) خدا کی فطرت کو جس پر اُس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے (اختیار کئے رہو) خدا کی بنائی ہوئی (فطرت) میں تغیر وتبدل نہیں ہو سکتا۔ یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
سورہ روم، آیت 30:30اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
سورہ یٰسین، آیت 36:22قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:5ہاں جس نے مجھ کو پیدا کیا وہی مجھے سیدھا رستہ دکھائے گا
سورہ زخرف، آیت 43:27