تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خشکی میں بعض چوپایوں کی پیٹھ پر اور دریا میں کشتی پر سوار ہو۔ یعنی چوپایوں یا کشتی پر سوار ہوتے وقت اللہ کا احسان دل سے یاد کرو ہمکو اس نے اس قدر قوی اور ہنرمند بنا دیا کہ اپنی عقل و تدبیر وغیرہ سے ان چیزوں کو قابو میں لے آئے۔ یہ محض خدا کا فضل ہے ورنہ ہم میں اتنی طاقت اور قدرت کہاں تھی کہ ایسی ایسی چیزوں کو مسخر کر لیتے نیز دلی یاد کےساتھ زبان سےسواری کے وقت یہ الفاظ کہنے چاہئیں۔ سُبۡحٰنَ الَّذِیۡ سَخَّرَ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں