مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بل قالوا انا وجدنا اباءنا على امة وانا على اثارهم مهتدون

بلکہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک رستے پر پایا ہے اور ہم انہی کے قدم بقدم چل رہے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 22
  • پارہ 25
  • صفحہ 490

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

عقلی دلیل کا حال تو سن چکے۔ اسے چھوڑ کر کیا کوئی نقلی دلیل اپنے دعوے پر رکھتے ہیں؟ یعنی خدا کی اتاری ہوئی کوئی کتاب ان کے ہاتھ میں ہے؟ جس میں شرک کا پسندیدہ ہونا لکھا ہو۔ ظاہر ہے کہ ایسی کوئی سند ان کے پاس نہیں۔ پھر آگے باپ دادا کی اندھی تقلید کے سوا کیا باقی رہ گیا۔ وہ ہی ان کی سب سے زیادہ زبردست دلیل ہے جسکو ہر زمانہ کے مشرک پیش کرتے آئے ہیں۔ آگے اسی کا بیان ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْبلکہbal
  2. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  3. إِنَّابیشک ہم نےinnā
  4. وَجَدْنَآپایا ہم نےwajadnā
  5. ءَابَآءَنَااپنے آباؤ اجداد کوābāanā
  6. عَلَىٰٓپرʿalā
  7. أُمَّةٍۢایک طریقےummatin
  8. وَإِنَّااور بیشک ہمwa-innā
  9. عَلَىٰٓپرʿalā
  10. ءَاثَـٰرِهِمان کےنقش قدمāthārihim
  11. مُّهْتَدُونَہدایت یافتہ ہیں۔ راہ پانے والے ہیںmuh'tadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں