مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُهْتَدي

قرآن میں مهتدي

معنی: ہدایت پانے والوں کو

مهتدي قرآن کی 10 سورتوں کی 18 آیات میں 18 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
18
آیات
18
سورتیں
10
مادّہ
ه د ي

مُهْتَدي

اسم · 17 بار

معنی: ہدایت پانے والوں کو · دوسرے تراجم: ہدایت یافتہ ہیں, ہدایت پانے والے, البتہ پالینے والے ہیں, جو ہدایت پانے والے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • مُّهْتَدُونَ ×5
  • بِٱلْمُهْتَدِينَ ×4
  • مُهْتَدِينَ ×3
  • لَمُهْتَدُونَ ×2
  • ٱلْمُهْتَدِينَ ×2
  • ٱلْمُهْتَدُونَ ×1

مُهْتَدِي

اسم · 1 بار

معنی: ہدایت پانے والا ہے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمُهْتَدِى ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهداية دلالة بلطف، ومنه: الهدية، وهوادي الوحش. أي: متقدماتها الهادية لغيرها، وخص ما كان دلالة بهديت، وما كان إعطاء بأهديت.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أولئك على هدى من ربهم﴾ [البقرة:5] يطلق ويراد به الدعاء، كقوله: ﴿ولكل قوم هاد﴾ [الرعد:7] أي داع. ويراد به الدلالة كقوله تعالى: ﴿أهدانا الصراط المستقيم﴾ [الفاتحة:6] أي دلنا إليه وأرشدنا إليه. وهوادي الخيل: متقدمها، وكذلك الهاديات. ومنه قول امرئ القيس: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ه د ي پر مکمل اندراجات

مهتدي والی آیات

18 میں سے آیات 1–18

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی خریدی، تو نہ تو ان کی تجارت ہی نے کچھ نفع دیا اور نہ وہ ہدایت یاب ہی ہوئے

    سورہ بقرہ، آیت 2:16
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ (اب کے) پروردگار سے پھر درخواست کیجئے کہ ہم کو بتا دے کہ وہ اور کس کس طرح کا ہو، کیونکہ بہت سے بیل ہمیں ایک دوسرے کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں، (پھر) خدا نے چاہا تو ہمیں ٹھیک بات معلوم ہو جائے گی

    سورہ بقرہ، آیت 2:70
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی مہربانی اور رحمت ہے۔ اور یہی سیدھے رستے پر ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:157
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر! کفار سے) کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت سے منع کیا گیا ہے۔ (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کروں گا ایسا کروں تو گمراہ ہوجاؤں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں نہ رہوں

    سورہ انعام، آیت 6:56
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو (شرک کے) ظلم سے مخلوط نہیں کیا ان کے امن (اور جمعیت خاطر) ہے اور وہی ہدایت پانے والے ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:82
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارا پروردگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور ان سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چل رہے ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:117
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے اپنی اولاد کو بیوقوفی سے بے سمجھی سے قتل کیا اور خدا پر افترا کر کے اس کی عطا فرمائی کی ہوئی روزی کو حرام ٹہرایا وہ گھاٹے میں پڑ گئے وہ بےشبہ گمراہ ہیں اور ہدایت یافتہ نہیں ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:140
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ایک فریق کو تو اس نے ہدایت دی اور ایک فریق پر گمراہی ثابت ہوچکی۔ ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر شیطانوں کو رفیق بنا لیا اور سمجھتے (یہ) ہیں کہ ہدایت یاب ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:30
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس کو خدا ہدایت دے وہی راہ یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:178
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے ہیں اور نماز پڑھتے اور زکواة دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ یہی لوگ امید ہے کہ ہدایت یافتہ لوگوں میں (داخل) ہوں

    سورہ توبہ، آیت 9:18
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن خدا ان کو جمع کرے گا (تو وہ دنیا کی نسبت ایسا خیال کریں گے کہ) گویا (وہاں) گھڑی بھر دن سے زیادہ رہے ہی نہیں تھے (اور) آپس میں ایک دوسرے کو شناخت بھی کریں گے۔ جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑ گئے اور راہ یاب نہ ہوئے

    سورہ یونس، آیت 10:45
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔ جو اس کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے

    سورہ نحل، آیت 16:125
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) تم جس کو دوست رکھتے ہو اُسے ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور وہ ہدایت پانیوالوں کو خوب جانتا ہے

    سورہ قصص، آیت 28:56
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ایسوں کے جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:21
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلکہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک رستے پر پایا ہے اور ہم انہی کے قدم بقدم چل رہے ہیں

    سورہ زخرف، آیت 43:22
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ (شیطان) ان کو رستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیدھے رستے پر ہیں

    سورہ زخرف، آیت 43:37
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے

    سورہ زخرف، آیت 43:49
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں

    سورہ قلم، آیت 68:7