تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ایک سے ایک بڑھ کر نشان اپنی قدرت کا اور موسٰیؑ کی صداقت کا دکھلایا۔ یعنی آخر وہ نشان بھیجے جو ایک طرح کے عذاب کا رنگ اپنے اندر رکھتے تھے۔ جیسا کہ سورہ "اعراف" میں گذرا فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمُ الطُّوۡفَانَ وَ الۡجَرَادَ وَ الۡقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ (اعراف۔۱۳۳) غرض یہ تھی کہ ڈر کر اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں