مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا يا ايه الساحر ادع لنا ربك بما عهد عندك اننا لمهتدون

اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 49
  • پارہ 25
  • صفحہ 493

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"ساحر" انکے محاورات میں عالم کو کہتے تھے۔ کیونکہ بڑا علم انکے نزدیک یہ ہی سحر تھا۔ شاید اس خوشامد اور لجاجت کی وقت حضرت موسٰیؑ کو بظاہر تعظیمی لقب سے پکارا ہو اور خبث باطن سے اشارہ اس طرف بھی کیا ہو کہ ہم تجھ کو نبی اب بھی نہیں سمجھتے۔ صرف ایک ماہر جادوگر سمجھتے ہیں۔ یعنی تیرے رب نے جو طریقہ دعا کا بتلایا ہے اور جو کچھ تجھ سے عہد کر رکھا ہے اس کے موافق ہمارے حق میں دعا کر کہ یہ عذاب ہم سے دفع ہو۔ اگر تیری دعا سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  2. يَـٰٓأَيُّهَاےyāayyuha
  3. ٱلسَّاحِرُجادوگرl-sāḥiru
  4. ٱدْعُدعا کروud'ʿu
  5. لَنَاہمارے لیےlanā
  6. رَبَّكَاپنے رب سےrabbaka
  7. بِمَابوجہ اس کےbimā
  8. عَهِدَجو اس نے عہد کیاʿahida
  9. عِندَكَتیرے پاسʿindaka
  10. إِنَّنَابیشک ہمinnanā
  11. لَمُهْتَدُونَالبتہ ہدایت یافتہ ہیںlamuh'tadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں