مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وانه لعلم للساعة فلا تمترن بها واتبعون هذا صراط مستقيم

اور وہ قیامت کی نشانی ہیں۔ تو (کہہ دو کہ لوگو) اس میں شک نہ کرو اور میرے پیچھے چلو۔ یہی سیدھا رستہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 61
  • پارہ 25
  • صفحہ 494

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حضرت مسیحؑ کا اول مرتبہ آنا تو خاص بنی اسرائیل کے لئے ایک نشان تھا کہ بدون باپ کے پیدا ہوئے اور عجیب و غریب معجزات دکھلائے اور دوبارہ آنا قیامت کا نشان ہو گا۔ ان کے نزول سے لوگ معلوم کر لیں گے کہ قیامت بالکل نزدیک آ لگی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahu
  2. لَعِلْمٌۭالبتہ ایک علامت ہےlaʿil'mun
  3. لِّلسَّاعَةِقیامت کیlilssāʿati
  4. فَلَاتو نہfalā
  5. تَمْتَرُنَّتم شک کرناtamtarunna
  6. بِهَاساتھ اس کےbihā
  7. وَٱتَّبِعُونِ ۚاور پیروی کرو میریwa-ittabiʿūni
  8. هَـٰذَایہ ہےhādhā
  9. صِرَٰطٌۭراستہṣirāṭun
  10. مُّسْتَقِيمٌۭسیدھاmus'taqīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں