مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من عمل صالحا فلنفسه ومن اساء فعليها ثم الى ربكم ترجعون

جو کوئی عمل نیک کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 15
  • پارہ 25
  • صفحہ 500

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بھلے کام کافائدہ کام کرنے والے کو پہنچتا ہے۔ اللہ کو اس کی کیا ضرورت؟ اور بدی کرنے والا خود اپنے حق میں برا بیج بو رہا ہے۔ ایک کی برائی دوسرے پر نہیں پڑتی۔ غرض ہر شخص اپنے نفع نقصان کی فکر کر لے۔ اور جو عمل کرے یہ سمجھ کر کرے کہ اس کا سود و زیاں اسی کی ذات کو پہنچے گا۔ یعنی وہاں پہنچ کر سب برائی بھلائی سامنے آ جائے گی۔ اور ہر ایک اپنی کرتوت کا پھل چکھے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَنْجس نےman
  2. عَمِلَعمل کیےʿamila
  3. صَـٰلِحًۭااچھےṣāliḥan
  4. فَلِنَفْسِهِۦ ۖتو اس کی ذات کے لیےfalinafsihi
  5. وَمَنْاور جوwaman
  6. أَسَآءَبرائی کرتا ہےasāa
  7. فَعَلَيْهَا ۖتو اسی پر ہے (اس کا ذمہ)faʿalayhā
  8. ثُمَّپھرthumma
  9. إِلَىٰطرفilā
  10. رَبِّكُمْاپنے رب کیrabbikum
  11. تُرْجَعُونَتم سب لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں