مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا قيل ان وعد الله حق والساعة لا ريب فيها قلتم ما ندري ما الساعة ان نظن الا ظنا وما نحن بمستيقنين

اور جب کہا جاتا تھا کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے۔ ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 32
  • پارہ 25
  • صفحہ 501

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم نہیں جانتے قیامت کیسی ہوتی ہے تم جو کچھ قیامت کے عجیب و غریب احوال بیان کرتے ہو ہم کوکسی طرح ان کا یقین نہیں ہوتا۔ یوں سنی سنائی باتوں سے کچھ ضعیف سا امکان اور دھندلا سا خیال کبھی آجائے وہ دوسری بات ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. قِيلَکہا جاتاqīla
  3. إِنَّبیشکinna
  4. وَعْدَوعدہwaʿda
  5. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  6. حَقٌّۭسچا ہےḥaqqun
  7. وَٱلسَّاعَةُاور قیامتwal-sāʿatu
  8. لَانہیںlā
  9. رَيْبَکوئی شکrayba
  10. فِيهَااس میںfīhā
  11. قُلْتُمکہا تم نےqul'tum
  12. مَّانہیںmā
  13. نَدْرِىہم جانتےnadrī
  14. مَاکیا ہوتی ہےmā
  15. ٱلسَّاعَةُقیامتl-sāʿatu
  16. إِننہیںin
  17. نَّظُنُّہم سمجھتےnaẓunnu
  18. إِلَّامگرillā
  19. ظَنًّۭاایک گمانẓannan
  20. وَمَااور نہیں ہیںwamā
  21. نَحْنُہمnaḥnu
  22. بِمُسْتَيْقِنِينَیقین کرنے والےbimus'tayqinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں