مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ارايتم ان كان من عند الله وكفرتم به وشهد شاهد من بني اسرائيل على مثله فامن واستكبرتم ان الله لا يهدي القوم الظالمين

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی طرح کی ایک (کتاب) کی گواہی دے چکا اور ایمان لے آیا اور تم نے سرکشی کی (تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے) ۔ بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 35 میں سے آیت 10
  • پارہ 26
  • صفحہ 503

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس زمانہ میں عرب کے جاہل مشرک بنی اسرائیل کے علم و فضل سے مرعوب تھے جب حضور ﷺ کی نبوت کا چرچا ہوا تو مشرکین نے اس باب میں علمائے بنی اسرائیل کا عندیہ لینا چاہا۔ غرض یہ تھی کہ وہ لوگ آپ کی تکذیب کر دیں تو کہنے کو ایک بات ہاتھ آ جائے کہ دیکھو اہل علم اور اہل کتاب بھی انکی باتوں کو جھوٹا کہتے ہیں۔ مگر اس مقصد میں مشرکین ہمیشہ ناکام رہے۔ خدا تعالیٰ نے انہی بنی اسرائیل کی زبانوں سے حضور ﷺ کی تصدیق و تائید کرائی۔ نہ صرف…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. أَرَءَيْتُمْکیا سوچا تم نےara-aytum
  3. إِناگرin
  4. كَانَہے وہkāna
  5. مِنْسےmin
  6. عِندِطرف (سے)ʿindi
  7. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  8. وَكَفَرْتُماور کفر کیا تم نےwakafartum
  9. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  10. وَشَهِدَاور گواہی دے چکاwashahida
  11. شَاهِدٌۭایک گواہshāhidun
  12. مِّنۢسےmin
  13. بَنِىٓبنیbanī
  14. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل میں سےis'rāīla
  15. عَلَىٰاوپرʿalā
  16. مِثْلِهِۦاس کی مانند کےmith'lihi
  17. فَـَٔامَنَپس وہ ایمان لے آیاfaāmana
  18. وَٱسْتَكْبَرْتُمْ ۖاور تم نے تکبر کیاwa-is'takbartum
  19. إِنَّبیشکinna
  20. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  21. لَانہیںlā
  22. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  23. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  24. ٱلظَّـٰلِمِينَظالمl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں