مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما راوه عارضا مستقبل اوديتهم قالوا هذا عارض ممطرنا بل هو ما استعجلتم به ريح فيها عذاب اليم

پھر جب انہوں نے اس (عذاب کو) دیکھا کہ بادل (کی صورت میں) ان کے میدانوں کی طرف آرہا ہے تو کہنے لگے یہ تو بادل ہے جو ہم پر برس کر رہے گا۔ (نہیں) بلکہ (یہ) وہ چیز ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے یعنی آندھی جس میں درد دینے والا عذاب بھرا ہوا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 35 میں سے آیت 24
  • پارہ 26
  • صفحہ 505

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سامنے سے بادل اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ سمجھے کہ سب ندی نالے بھر جائیں گے کہنے لگے کہ بہت برساؤ گھٹا اٹھی ہے اب کام بن جائے گا۔ اس وقت طویل خشک سالی کی وجہ سے پانی کی بہت ضرورت تھی۔ یعنی یہ برساؤ بادل نہیں۔ بلکہ عذاب الٰہی کی آندھی ہے وہ ہی جس کے لئے تم جلدی مچا رہے تھے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. رَأَوْهُانہوں نے دیکھاra-awhu
  3. عَارِضًۭااس بادل کوʿāriḍan
  4. مُّسْتَقْبِلَآنے والاmus'taqbila
  5. أَوْدِيَتِهِمْان کی وادیوں کوawdiyatihim
  6. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  7. هَـٰذَایہhādhā
  8. عَارِضٌۭبادل ہےʿāriḍun
  9. مُّمْطِرُنَا ۚمینہ برسانے والا ہے ہم کوmum'ṭirunā
  10. بَلْنہیں بلکہbal
  11. هُوَوہhuwa
  12. مَاوہ ہے جس کیmā
  13. ٱسْتَعْجَلْتُمتم جلدی مچا رہے ہوis'taʿjaltum
  14. بِهِۦ ۖساتھ اس کےbihi
  15. رِيحٌۭایک ہوا ہےrīḥun
  16. فِيهَااس میںfīhā
  17. عَذَابٌعذاب ہےʿadhābun
  18. أَلِيمٌۭدردناکalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں