تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی "عاد" کے سوا "قوم ثمود" اور "قوم لوط" وغیرہ کی بستیاں بھی اسی طرح تباہ کی جا چکی ہیں۔ جو تمہارے آس پاس واقع تھیں یہ مکہ والوں کو فرمایا۔ کیونکہ سفروں میں ان کا گذر ان مقامات کی طرف ہوتا تھا۔ مگر اتنا سمجھانے پر بھی وہ باز نہ آئے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں