مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افمن كان على بينة من ربه كمن زين له سوء عمله واتبعوا اهواءهم

بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 14
  • پارہ 26
  • صفحہ 508

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ایک شخص نہایت شرح صدر اور فہم و بصیرت کے ساتھ سچائی کی صاف اور کشادہ سڑک پر بے کھٹکے چلا جا رہا ہے، اور دوسرا اندھیرے میں پڑا ٹھوکریں کھاتا ہے، جس کو سیاہ و سفید یا نیک و بد کی کچھ تمیز نہیں۔ حتّٰی کہ اپنی بے تمیزی سے برائی کو بھلائی سمجھتا ہے اور خواہشات کی پیروی میں اندھا ہو رہا ہے کیا ان دونوں کا مرتبہ اور انجام برابر ہو جائے گا؟ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا کیونکہ حق تعالٰی کی شان حکمت و عدل کے منافی نہیں ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَمَنکیا بھلا جوafaman
  2. كَانَہوkāna
  3. عَلَىٰاوپرʿalā
  4. بَيِّنَةٍۢایک واضح نشانی کےbayyinatin
  5. مِّنسےmin
  6. رَّبِّهِۦاپنے رب کی طرف (سے)rabbihi
  7. كَمَنمانند اس شخص کے ہوسکتا ہےkaman
  8. زُيِّنَجو خوبصورت بنائے گئےzuyyina
  9. لَهُۥاس کے لیےlahu
  10. سُوٓءُبرےsūu
  11. عَمَلِهِۦاس کے اعمالʿamalihi
  12. وَٱتَّبَعُوٓا۟اور انہوں نے پیروی کیwa-ittabaʿū
  13. أَهْوَآءَهُماپنی خواہشات کیahwāahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں