مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكاين من قرية هي اشد قوة من قريتك التي اخرجتك اهلكناهم فلا ناصر لهم

اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 13
  • پارہ 26
  • صفحہ 508

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دوسری قوموں کو جو زور و طاقت میں مکہ والوں سے کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے تباہ کر چھوڑا اور کوئی انکی مدد کو نہ پہنچا۔ پھر یہ کس بات پر اتراتے ہیں۔ (تنبیہ) قَرۡیَتِکَ الَّتِیۡۤ اَخۡرَجَتۡکَ سے مراد مکہ معظمہ ہے۔ وہاں کے لوگوں نے ایسی حرکات کیں کہ آپ کو وطن مالوف و محبوب چھوڑنا پڑا۔ حدیث میں ہے کہ آپ نے رخصت ہوتے وقت مکہ معظمہ کو خطاب کر کے فرمایا کہ خدا کی قسم تو تمام شہروں میں اللہ کے نزدیک اور میرے نزدیک محبوب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَأَيِّناور کتنی ہیwaka-ayyin
  2. مِّنسےmin
  3. قَرْيَةٍبستیوں میں (سے )qaryatin
  4. هِىَوہhiya
  5. أَشَدُّزیادہ شدید تھیںashaddu
  6. قُوَّةًۭقوت میںquwwatan
  7. مِّنسےmin
  8. قَرْيَتِكَتیری بستی (سے)qaryatika
  9. ٱلَّتِىٓوہallatī
  10. أَخْرَجَتْكَجس نے نکال دیا آپ کوakhrajatka
  11. أَهْلَكْنَـٰهُمْہلاک کیا ہم نے ان کوahlaknāhum
  12. فَلَاپس نہیںfalā
  13. نَاصِرَکوئی مدد کرنے والاnāṣira
  14. لَهُمْان کے لیےlahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں