مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فهل ينظرون الا الساعة ان تاتيهم بغتة فقد جاء اشراطها فانى لهم اذا جاءتهم ذكراهم

اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھ رہے ہیں کہ ناگہاں ان پر آ واقع ہو۔ سو اس کی نشانیاں (وقوع میں) آچکی ہیں۔ پھر جب وہ ان پر آ نازل ہوگی اس وقت انہیں نصیحت کہاں (مفید ہوسکے گی؟)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 18
  • پارہ 26
  • صفحہ 508

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قرآن کی نصیحتیں، گذشتہ اقوام کی عبرتناک مثالیں اور جنت و دوزخ کے وعدہ وعید سب سن چکے۔ اب ماننے کے لئے کس وقت کا انتظار ہے۔ یہ ہی کہ قیامت کی گھڑی انکے سر پر اچانک آ کھڑی ہو۔ سو قیامت کی کئی نشانیاں تو آ چکیں اور جب خود قیامت آ کھڑی ہو گی، اس وقت ان کے لئے سمجھ حاصل کرنے اور ماننے کا موقع کہاں باقی رہے گا۔ یعنی وہ سمجھنا اور ماننا بیکار ہے کیونکہ اس پر نجات نہیں ہو سکتی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "بڑی نشانی قیامت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَهَلْتو نہیںfahal
  2. يَنظُرُونَوہ دیکھ رہے۔ انتظار کر رہےyanẓurūna
  3. إِلَّامگرillā
  4. ٱلسَّاعَةَقیامت کاl-sāʿata
  5. أَنکہan
  6. تَأْتِيَهُموہ آجائے ان کے پاسtatiyahum
  7. بَغْتَةًۭ ۖاچانکbaghtatan
  8. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  9. جَآءَآچکیںjāa
  10. أَشْرَاطُهَا ۚاس کی علاماتashrāṭuhā
  11. فَأَنَّىٰتو کہاں سے ہےfa-annā
  12. لَهُمْان کے لیےlahum
  13. إِذَاجبidhā
  14. جَآءَتْهُمْوہ آجائے گی ان کے پاسjāathum
  15. ذِكْرَىٰهُمْان کی نصیحتdhik'rāhum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں