مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين امنوا وعملوا الصالحات وامنوا بما نزل على محمد وهو الحق من ربهم كفر عنهم سيئاتهم واصلح بالهم

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 2
  • پارہ 26
  • صفحہ 507

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی برائیوں کی عادت چھڑا کر اللہ تعالٰی ان کا حال سنوار دیتا ہے کہ یومًا فیومًا نیکی میں ترقی کرتے رہتے ہیں۔ اور آخرت میں ان کی کوتاہیوں سے درگذر فرما کر اچھے حال میں رکھتا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "پہلے زمانہ میں ساری مخلوق ایک شریعت کی مکلف نہ تھی۔ اس وقت سب جہان کو ایک حکم ہے، اب سچا دین یہی ہے۔ اور برے بھلے کام مسلمان بھی کرتے ہیں اور کافر بھی، لیکن سچا دین ماننے کو یہ قبولیت ہے کہ نیکی ثابت اور برائی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  3. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilū
  4. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  5. وَءَامَنُوا۟اور وہ ایمان لائےwaāmanū
  6. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  7. نُزِّلَنازل کیا گیاnuzzila
  8. عَلَىٰپرʿalā
  9. مُحَمَّدٍۢمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)muḥammadin
  10. وَهُوَاور وہwahuwa
  11. ٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaqu
  12. مِنسےmin
  13. رَّبِّهِمْ ۙان کے رب کی طرف (سے)rabbihim
  14. كَفَّرَاس نے دور کردیںkaffara
  15. عَنْهُمْان سےʿanhum
  16. سَيِّـَٔاتِهِمْان کی برائیاںsayyiātihim
  17. وَأَصْلَحَاور درست کردیاwa-aṣlaḥa
  18. بَالَهُمْان کا حالbālahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں